پختہ عزم، آہنی ارادے کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: آرمی چیف

Rate this item
(0 votes)
پختہ عزم، آہنی ارادے کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: آرمی چیف

ارنا کے مطابق نیشنل آرمی ڈے  کے موقع پر اپنے پیغام میں میجنرل امیر حاتمی نے  کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج پختہ عزم، بیدار نگاہوں اور مضبوط ارادے کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے اور دشمن کے ہر حملے یا دھمکی کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے آرمی ڈے کو اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بانی نے دور اندیشی کے ساتھ فوج کو ختم ہونے سے بچایا اور اسے ملک کی سلامتی کے مضبوط محافظ کے طور پر قائم رکھا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد سے اب تک ایرانی فوج نے ہمیشہ قوت، شجاعت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

 انہوں نے یاد دلایا کہ زمینی، فضائی اور بحری سرحدوں کے دفاع، آٹھ سالہ دفاع مقدس اور مختلف محاذوں پر فوج کی کارکردگی قابلِ فخر رہی ہے اور دشمن کو ملک کی آزادی اور ارضی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

میجرجنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں بھی فوج ملکی دفاع، جدید صلاحیتوں اور ہمہ وقت تیاری کے ساتھ قومی سلامتی کا دفاع اور ملت پر جان نچھاور کر رہی ہے۔

Read 17 times