صیہونی حکومت، عالم اسلام کی تمام مصیبتوں کا ذمہ دار

Rate this item
(0 votes)

صیہونی حکومت، عالم اسلام کی تمام مصیبتوں کا ذمہ دارالعالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے آج تہران میں علما اور اسلامی بیداری بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ صیہونی حکومت مسلمانوں اور تمام معاشروں کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہے اور وہ تمام مصائب و مشکلات کا سبب ہے۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے قبضے کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کو حملے اور جنگ کی دھمکی دینے سے صیہونی حکومت کو کوئي فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ حزب اللہ ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بیداری جاری ہے اور یہ پورے علاقے میں پھیل جائے گی۔

Read 1737 times