خطے کی اقوام کی جیت

Rate this item
(0 votes)

خطے کی اقوام کی جیتحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ ایران کے ایٹمی سمجھوتے میں جیت خطے کی اقوام کو حاصل ہوئي ہے۔

سید حسن نصراللہ نے منگل کے دن لبنان کے او ٹی وی چنیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس سمجھوتے کے بہت اہم نتائج برآمد ہوں گے اور اس معاہدے میں جیت خطے کی اقوام کو ملی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ خطے کے بعض عرب ممالک خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانےکے درپے تھے اور ہم جانتے ہیں کہ خطے کے لۓ اس جنگ کے بہت منفی نتائج مرتب ہوتے اور اس سمجھوتے کا سب سے اہم نتیجہ خطے سے جنگ کا خطرہ ٹلنے کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئےکہ امریکہ ایران کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا خواہاں ہے کہاکہ امریکہ کے موقف میں تبدیلی نظر آرہی ہے لیکن ایران اس سلسلے میں عجلت سے کام نہیں لے گا۔

Read 1324 times