اگر دہشتگردوں کو سزا دی جائے تو قتل و غارتگری کا سلسلہ بند ہو جائے، صاحبزادہ ابوالخیر

Rate this item
(0 votes)

اگر دہشتگردوں کو سزا دی جائے تو قتل و غارتگری کا سلسلہ بند ہو جائے، صاحبزادہ ابوالخیر

جمعیت علماء پاکستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حیدرآباد پریس کلب آڈیٹوریم میں غازی ملت ملک ممتاز حسین قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں منعقدہ عاشق مصطفٰی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایک بھی عاشق مصطفٰی (ص) موجود ہے، ممتاز حسین قادری کو کوئی پھانسی نہیں دے سکتا، وہ اللہ کے محبوب حضور (ص) کا محبوب ہے، ممتاز حسین قادری نے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کیا ہے، ملک توڑنے والوں کی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔ جے یو پی کے عاشقان رسول (ص) پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کریں گے، اس ملک میں نظام مصطفٰی نافذ کر دیا جاتا تو آج چوری ڈاکے، قتل غارت گری، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی کسی کو جرأت نہ ہوتی، حکمرانوں کو سب معلوم ہے، وہ ان دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ اگر دہشت گردوں کو انصاف کے مطابق سزا دے دی جائے تو پاکستان میں قتل و غارتگری کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔ کانفرنس سے ڈاکٹر محمد یونس دانش، عبدالروف الوانی، قاری عبدالرشید اعوان نے بھی خطاب کیا۔

Read 1283 times