ہم اس ملک میں امن کا فروغ چاہتے ہیں، پادری اعجاز گل

Rate this item
(0 votes)

ہم اس ملک میں امن کا فروغ چاہتے ہیں، پادری اعجاز گل

وائس آف شہداء ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈی چوک پر منعقدہ قومی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پشاور میں طالبان کی دہشت گردی کا شکار ہونے والے آل سینٹس چرچ کے پادری اعجاز گل نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں کیونکہ اس ملک کو بنانے میں ہمارے بزرگوں نے بھی اہم کردار ادا کیا، پاکستان کے کسی بھی میں دیکھا جائے تو مسیحی برادری ہمیشہ ملک کی خدمت میں پیش رہی ہے، یہ ہمارا ملک ہے اور ہم اس ہی مٹی سے جنم لیا ہے، گو کہ ہم مذہبی طور پر اقلیت ہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس بھی اس ملک میں اتنا ہی حق رکھتے ہیں کہ جتنا ہمارے مسلمان بھائی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں امن کا فروغ ہو، لہٰذا ہم سب کو اس ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ آج اس پلیٹ فارم سے میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کا کہ جنہوں نے ہمیں موقع دیا کہ ہم اپنی مسیحی برادری کی آواز آپ تک پہنچا سکیں،ہم ہمیشہ اس ملک کی ترقی کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔ پادری اعجاز گل کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے میرے چرچ پر حملہ کیا لیکن پاکستان کے شیعہ و سنی مسلمانوں نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا میں دل سے ان کا شکرگزار ہوں، یہ ہمارا ملک ہے ہم اس سے بھاگ کر نہیں جائیں گے، دہشت گرد چاہے کتنی ہی کوششیں کرلیں ہم اس ملک کی ترقی کیلئے ہر وقت اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے ۔

Read 1502 times