ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے

Rate this item
(0 votes)

ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو فوری ختم کیا جائےمتحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو فوری ختم کیئے جانے پر تاکید کی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ شیخ "محمد بن راشد آل مکتوم" نے کہا ہے کہ عالمی برادری ، متحدہ عرب امارات کے روایتی و قدیمی اہم ترین شریک ، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو فوری ختم کرے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ نے "بی بی سی" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، متحدہ عرب امارات کا ہمسایہ ہے اور ہمارے ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے سے سب کو فائدہ ہوگا۔ اس وقت چار لاکھ سے زیادہ ایرانی متحدہ عرب امارات کے معاشرے کا حصہ ہیں اور ایرانیوں کی بڑی تعداد دبئی میں مقیم ہے اور متحدہ عرب امارات کے ایران کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات ہیں۔یادرہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں اختلافی موارد کے حل کے بعد ، 20 جنوری 2014 سے جنیوا سمجھوتے پر عمل درآمد کا آغاز ہوجائے گا۔

Read 1292 times