امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیان مشترکہ جامع معاہدے کی خلاف ورزی

Rate this item
(0 votes)
امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیان مشترکہ جامع معاہدے کی خلاف ورزی

امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار ’’سارہ فلوندرس‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کی طرف سے نئی پابندیاں عائد کرنا ویانا آسٹریا میں ہوئے مشترکہ جامع معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکام اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی دیرنہ دشمنی کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ اورتعصب پر مبنی پالیسیوں سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہےکہ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

انہوں نےکہاکہ امریکہ وہ ملک ہے جس نےکبھی بھی کسی  معاہدے کی عزت نہیں کی ہے اورجوں ہی اس ملک کےحکمران کوئی معاہدہ طے کرتےہیں تواسے توڑنے کی وہ ہرممکن کوشش کرتے ہیں ۔

موصوف تجزیہ نگار نےکہاکہ امریکی سلطنت ایک ایسی سلطنت ہےجسکی بنیادہی جھوٹ پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا کوئی اثرپڑنے والا نہیں ہے اور یہ امن پسند ملک جس طرح ماضی میں ترقی کی کئی منزلیں طے کرچکاہے آئندہ بھی کرتا رہےگا ۔

Read 1482 times