پاک و ھند کے مابین قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

Rate this item
(0 votes)
پاک و ھند کے مابین قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

پاکستان اور ہندوستان نے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید پاکستانی اور ہندوستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔

پاکستان کےترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی جیلوں میں قید 471 ہندوستانی قیدیوں میں سے 53 سویلین جبکہ 418 ماہی گیرہیں جو مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ ہندوستان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 357 بتائی گئی ہے جن میں 249 سویلین اور 108 ماہی گیر شامل ہیں۔ بھارت کی طرف سے پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان 21 مئی 2008ء میں ہوئے معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

 

 

Read 1200 times