سپاہ کے میزائل دشمنوں کو ایک انتباہ

Rate this item
(0 votes)
سپاہ کے میزائل دشمنوں کو ایک انتباہ

تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ جنگ و جارحیت اور پابندیوں سے ڈرنا درس عاشورا کے منافی ہے اور ایرانی قوم گذشتہ چالیس برسوں سے عاشورہ کی راہ پر گامزن ہے اور بڑی طاقتوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے سرانجام ان طاقتوں کو شکست دی ہے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلین کاظم صدیقی نے عراقی کردستان میں دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ کے ایک خفیہ مقام پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اس اقدام نے پوری دنیا پر سراغ رسانی کے شعبے میں ایران کی مہارت کا لوہا منوا لیا اور میزائل حملے کا یہ اقدام علاقے اور علاقے سے باہر دشمنوں کو ایک بڑا انتباہ ہے۔

انھوں نے مختلف شعبوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ترقی کا عمل نہیں رک سکتا۔

 

Read 1061 times