تہران کے خطیب نماز جمعہ کا امریکہ و اسرائیل کو انتباہ

Rate this item
(0 votes)
تہران کے خطیب نماز جمعہ کا امریکہ و اسرائیل کو انتباہ

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل نے اگر کوئی غلطی کی تو علاقے میں ان کے ٹھکانے محفوظ نہیں رہیں گے۔

تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی وسیع سازشوں اور نفسیاتی و اقتصادی جنگ کا مقصد میدان عمل میں ہمیشہ موجود رہنے والی ایران کی بہادر و غیور قوم میں مایوسی پیدا کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے چالیس سالہ اسلامی انقلاب نے امریکہ اور بین الاقوامی صیہونزم کی سرکردگی میں عالمی سامراج کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔
آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے خبردار کیا کہ امریکہ و اسرائیل نے اگر کوئی غلطی کی تو علاقے میں ان کے ٹھکانے محفوظ نہیں رہیں گے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح اہواز کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا مجرمانہ اقدام دشمنوں اور دہشت گردوں کی بے بسی کو نمایاں کرتا ہے۔
انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ظلم کا نتیجہ سقوط و زوال ہے اور امریکی صدر ٹرمپ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر دنیا کے مختلف ملکوں کے صدور و اعلی حکام ان کی باتوں کا مزاق اڑاتے ہوئے قہقہے لگائیں گے۔

 

Read 1158 times