آیت اللہ جعفر سبحانی: صحیفہ سجادیہ میں اسلامی سیاست کے طور طریقے موجود ہیں

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ جعفر سبحانی: صحیفہ سجادیہ میں اسلامی سیاست کے طور طریقے موجود ہیں
           

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) میں ایران کے نامور عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس کا متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اموی اور عباسی حکمرانوں کا ائمہ اطہار(ع) کے ساتھ رویہ ایک جیسا نہیں رہا۔ بعض اوقات حکومت کی کمزوری اور مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے باعث بنتے تھے کہ ان حکمرانوں کا رویہ لوگوں اور ائمہ(ع) کے ساتھ نرم ہو اسی لئے اس فرصت سے ہمارے ائمہ اطہار(ع) استفادہ کرتے تھے اور اسلام کی تبلیغ اور ترویج لوگوں میں زیادہ سے زیادہ کرتے تھے خصوصا یہ فرصت امام محمد باقر و امام صادق علیہما السلام کے دورہ حیات میں ہوئی اور بعض اوقات یہ حکمران ائمہ اطہار(ع) اور دین اسلام کی ترویج کرنے والوں پر سختی سے پیش آئے اور یہ دورہ امام سجاد(ع) کی زندگی میں پیش آیا۔

صحیفہ سجادیہ اگرچہ دعاوں کا مجموعہ ہے لیکن ایسا گرانبہا تحفہ ہے کہ جس میں حقائق و معارف الہی اور اسلامی سیاست کے طور طریقے خصوصی طور پر ذکر ہوئے ہیں۔

بہرحال اس ذی قیمت کتاب میں تہذیب نفس اور فضائل اخلاقی کو زندہ کرنے اور رذائل کو کم کرنے کیلئے بہترین مجموعہ ہے یہ کتاب انسان کی روح کو تقویت اور رونق بخشتی ہے اور کبھی بھی انسان کو خدا کی یاد سے غافل نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) ایران کے شہر بندر عباس میں منعقد ہورہی ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، دانشور، مفکرین اور محققین شرکت کررہے ہیں۔

قم ۔ حوزہ علمیہ

جعفر سبحانی

محرم الحرام 1440

 

Read 1239 times