ایران میں استکبار کے خلاف جدوجہد کا قومی دن

Rate this item
(0 votes)
ایران میں استکبار کے خلاف جدوجہد کا قومی دن

تیرہ آبان مطابق چار نومبر ایران میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کا قومی دن ہے۔ اس موقع پر ایران بھر کے مختلف شہروں میں بڑے بڑے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں ایرانی طلبا، عوام کی بہت بڑی تعداد اور حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایران کے اسکولی طلبا نے تیرہ آبان مطابق چار نومبر کی مناسبت سے ایران میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کا اہتمام کیا اور استکبار مخالف فلک شگاف نعرے لگائے۔

تیرہ آبان مطابق چار نومبر یعنی ایران میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی تقریبات پورے ملک میں منعقد ہوئیں اور جلوس و ریلیوں میں شریک لوگوں نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے عالمی سامراج سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے جلوس کے شرکا نے اعلان کیا کہ ایرانی عوام، امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اس تاریخی مرحلے کو بھی کامیابی کے ساتھ عبور کریں گے۔

تیرہ آبان مطابق چار نومبر ایران میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے ریلیوں کے اختتام پر پاس کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی سامراج  کا مقابلہ کرنا اسلامی انقلاب کے اہم ترین امورات میں سے ہے اس لئے ایرانی عوام، اپنے دینی و انقلابی فریضے پر عمل کرتے ہوئے اس جدوجہد کو تسلط پسندانہ نظام کی بساط لپٹنے خاص طور سے امریکہ کی تسلط پسند اور سامراجی حکومت کے زوال تک جاری رکھیں گے۔

اس قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام، امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے ظلم و ستم کی شکار قوموں اور اسی طرح سامراجی نیز تسلط پسندانہ نظام کا مقابلہ کرنے والی مزاحمتی قوتوں کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے۔

تیرہ آبان مطابق چار نومبر یعنی ایران میں عالمی سامراج  کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں اور مظاہروں کے شرکا نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے سے متعلق امریکہ کی خلاف ورزی پر مبنی ٹرمپ کے اقدام اور ایران سے امریکی حکام کی دشمنانہ پالیسیوں میں آنے والی شدّت نے ایک بار پھر اس بات کو ثابت کر دیا کہ امریکہ، ایران کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

 

Read 1179 times