کہاں فرزند رسول حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور کہاں ابلیس زادہ ڈونلڈ ٹرمپ...

Rate this item
(1 Vote)
کہاں فرزند رسول حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور کہاں ابلیس زادہ ڈونلڈ ٹرمپ...

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خلاف سب سے بڑے شیطان کی طرف سے مضحکہ خیز پابندیوں سے، سب سے بڑے شیطان امریکہ اور اس کے احمق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے بسی، مایوسی اور عجز عیاں ہوگیا ہے، اب یہ بات دنیا کو سمجھ لینا چاہیئے کہ امریکہ، عالمی صیہونزم اور ان کے اتحادیوں کی آنکھ میں خار کی طرح سب سے زیادہ جو چبھتا ہے، وہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای ہیں۔

کہاں فرزند رسول حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور کہاں ابلیس زادہ ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں نور چشم حضرت فاطمة الزہرا (ع) اور کہاں ہوا و ہوس زادہ ٹرمپ
کہاں اسد اللہ الغالب کا بہادر اور شجاع بیٹا اور کہاں معاملہ گر ذہن والا بزدل ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں الہٰی بصیرت رکھنے والا بینا قائد اور کہاں بہرہ اور اندھا (صم بکم عمی) ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں عالم ربانی رہبر اور کہاں شیطان کا پیرو ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں عابد شب زندہ دار پیشوا اور کہاں شراب پی کر اوندھے منہ مدہوش سونے والا ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں صائم النہار حاکم اور کہاں حرام خور، بلکہ خنزیر خور ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں مست عشق خدا اور کہاں مست عیاشی ڈونلڈ ٹرمپ

کہاں دنیا کو خاطر میں نہ لانے والا زاہد انسان اور کہاں دنیا زادہ حیوان ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں پرچم حق اٹھائے صدائے حق بلند کرنے والا سید اور کہاں باطل کا پرچم اٹھائے، گدھے جیسی مکروہ آواز والا ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں عدالت خواہ ولی فقیہ اور کہاں ظلم کا پجاری ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں مستضعفین کو مستکبرین کے مقابلے میں کھڑا کرنے والا حریت پسند اور کہاں حریت دشمن ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں غیرت مند اور باحیا شخصیت اور کہاں بےغیرتی اور بے حیائی کی آخری حدوں کو چھونے والا ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں صادق اور امین عبد خدا اور کہاں پرلے درجے کا جھوٹا اور مکار ڈونلڈ ٹرمپ
کہاں تمام شریف اور باضمیر انسانوں کے دلوں کا محبوب نائب امام اور کہاں منفور ترین، پست ترین اور گھٹیا خبیث ڈونلڈ ٹرمپ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے اتحادی جان لیں کہ آج کے اس معرکہ حق و باطل میں ہم اپنے رہبر کے ساتھ ہیں اور تو ہماری نگاہوں میں اور بھی منفور ہوگیا ہے، ہم اس معرکہ حق و باطل کے اس مرحلے کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں اور اپنے رہبر کے ایک اشارے کے منتظر ہیں، ہم دنیا میں جہاں بھی ہیں، تمہارے اور تمہارے اتحادیوں کے لئے اس سرزمین کو جہنم بنا دیں گے اور طول تاریخ کے تمام مظلوموں کا انتقام قابیل اور ابوجہل کی نسل سے لے کر رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای پر بے معنی پابندیاں لگا کر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منہ پر تھوکا ہے، رہبر انقلاب کے فرزند ہر جگہ پیش آنے والے معرکہ حق و باطل میں میدان میں حاضر ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کو عبرت ناک شکست دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔
و ماالنصر الا مں عند اللہ العزیز الحکیم

Read 1078 times