ہم شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے/ قدرت میں اضافہ سپاہ قدس کا ہنر ہے

Rate this item
(0 votes)
ہم شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے/ قدرت میں اضافہ سپاہ قدس کا ہنر ہے

میجر جنرل سلامی نے لبنان پر مسلط کردہ اسرائیل کی 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر سپاہ قدس کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے جو پرچم بلند کیا تھا ہم اسے زمین پر نہیں رکھیں گے یہ پرچم ہمیشہ بلند رہےگا۔ اسلامی مجاہدین نے مختلف میدانوں میں دشمن کو شکست اور ناکامی سے دوچار کیا اور دشمن کو ہر میدان میں  مایوسی اور ناکامی کا سامنا ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ قدس کی تعداد کم ہے لیکن اللہ تعالی نے سپاہ قدس کو دشمنوں کی اکثریت پر ہمیشہ غلبہ عطا کیا ہے اور سپاہ قدس نے اس سلسلے میں آیات قرآنی کی بہترین اور عملی تفسیر پیش کی ہے۔

ایرانی سپاہ کے سربراہ نے کہا کہ سپاہ قدس نے مسلمانوں کے اندراستقامت اور پائداری کی نئی روح اور نیا جذبہ پیدا کیا ہے سپاہ قدس نے شام، لبنان، فلسطین اور عراق میں دشمن کو شکست دینے کے سلسلے میں مقامی حکومتوں اور مسلمانوں کی بھر پور مدد کی اور دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور دشمن کے پروردہ اور حمایت یافتہ دہشت گردوں کو عراق اور شام میں شکست سے دوچار کردیا۔

انھوں نے کہا کہ دشمن نے شہید قاسم سلیمانی کو شہید کرکے اپنے لئے شدید خطرہ مول لیا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا سخت انتقام لیا جائےگا۔

Read 815 times