ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدہ خطے کے لئے بہت ہی اہم اور مفید

Rate this item
(0 votes)
ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدہ خطے کے لئے بہت ہی اہم اور مفید

پاکستان کے سینیٹر اور سینیٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے کو خطے کے لئے بہت ہی مفید اوراہم قراردیا ہے۔ مشاہد حسین سید نے سحر ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تیزی کے ساتھ تبدیلی رونما ہورہی ہے اور قدرت و طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہا ہے۔ مشاہد حسین سید نے ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے کو خطے کے لئے مفید اور اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ،  گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور چین اور ایران کے درمیان معاہدے پر پاکستان کوخوشی ہے ۔ مشاہد حسین سید نے امریکہ کی طرف سے چین کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اس قسم کے خصوصی اقتصادی متبادل منصوبے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اندرونی اور بیرونی سطح  اضمحلال کا شکار ہے اور اس کے پاس نہ چين جیسی پالیسی ہے اور نہ ہی چین جیسے وسائل اور امکانات ہیں اور بیشک 21 ویں صدی ایشیاء کی صدی قرار پائے گي ۔

Read 588 times