ایران کا افغانستان کے عوام کی مدد میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کرنے کا اعلان

Rate this item
(0 votes)
ایران کا افغانستان کے عوام کی مدد میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے نے نئي دہلی میں افغانستان کے موضوع پر سکیورٹی کانفرنس کے اجلاس کے ضمن میں روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نیکلای پیٹروشف سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران افغانستان کے عوام کی مدد میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ اس ملاقات میں ایران اور روس کے اعلی قومی سلامتی کے سکریٹریز نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ شمخانی نے ایران اور روس کے درمیان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مثبت تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی خطے کے لئے بہت بڑا ناسور ہے جس کا باہمی تعاون کے ذریعہ مقابلہ بہت ضروری ہے۔ شمخانی نے افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل پر زوردیتے ہوئے کہا کہ جامع حکومت کی تشکیل سے افغانستان میں پائدار امن و صلح قائم ہوسکتا ہے۔

روس کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے بھی ایران اور روس کے قریبی تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل بہت ضروری ہے اور علاقائی ممالک کو افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

Read 662 times