یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کا مقصد ہماری قوم کو اذیتیں پہنچانا ہے

Rate this item
(0 votes)
یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کا مقصد ہماری قوم کو اذیتیں پہنچانا ہے

یمن کی حکومت کے نگران اعلی نے کہا ہے کہ ہم جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کا محاصرہ جاری رہنے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس نے ملت یمن کے خلاف بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ اور یمنی حکومت کے نگران اعلی عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صوبہ البیضاء میں الزاہر قبائل کے وفود سے ملاقات میں کہا کہ یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کا مقصد ہماری قوم کو اذیتیں پہنچانا اور ان کی پریشانیوں کو بڑھانا ہے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کے پہلے دن سے ہی دشمن جان بوجھ کر جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور یمنی عوام کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ وہ صوبہ البیضاء میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور اس علاقے کے عوام اور حکومت کے درمیان تعاون کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے حکام نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ کھلا اتحاد  تشکیل دے رکھا ہے۔

Read 396 times