ہم آل سعود کے تیل کے محتاج ہیں، اس لئے اُس پر انگلی نہیں اٹھا سکتے: برطانوی وزیر

Rate this item
(0 votes)
ہم آل سعود کے تیل کے محتاج ہیں، اس لئے اُس پر انگلی نہیں اٹھا سکتے: برطانوی وزیر

ایکنا نیوز کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں انسانی حقوق کی صورتحال کا اندازہ ہے لیکن یہ ملک دنیا میں چونکہ تیل کا سب سے زیادہ پروڈیوسز ہے، اس لئے وہ اس کے ساتھ تعلقات بنائے رکھنے پر مجبور ہیں۔

 

سنیچر کے روز سعودی عرب میں 81 لوگوں کو موت کی سزا اور اس کے لندن – ریاض تعلقات پر ممنکنہ اثرات کے بارے  جب  برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید سے سوال کیا گیا تو انہوں نے آل سعود کے سامنے اپنی کمزوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ روابط میں ہم پوری طرح صاف ہیں لیکن یہ بھی اہم ہے کہ ہم مانیں یا نہ مانیں ریاض دنیا میں تیل کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

 

ساجد جاوید نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے سبب جو عالمی پیمانے پر توانائي کے شعبے میں بحران پیدا ہوا، اس کے حل کے لئے برطانوی وزیر اعظم سمیت دنیا کے دوسرے لیڈروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ معقول طریقے سے تعاون کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اسی ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں جس کا مقصد سعودی ولیعہد کو تیل کا پروڈکشن بڑھانے کے لئے تیار کرنا ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت کو قابو میں کیا جا سکے۔

Read 537 times