بورل کیساتھ بات چیت نتیجہ خیز تھی: ایرانی وزیر خارجہ

Rate this item
(0 votes)
بورل کیساتھ بات چیت نتیجہ خیز تھی: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے جوزپ بورل کے ساتھ ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نےگزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے جوزپ بورل کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں کہا کہ ہم نے پابندیوں کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال، دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیگر فریقین کا پختہ ارادہ ہوئے تو ایران ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے حقوق کی پامالی کے بغیر مذاکرات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بوریل کے سفر کے بارے میں بھی کہا کہ آج تہران میں، میں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ مسٹر جوزپ بورل کی میزبانی کی۔ بورل جوہری مذاکرات کےتعطل کے خاتمے اور مذاکرات کو پٹڑی میں لانے کے مقصد سے تہران میں آیا تھا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ میں نے بورل سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے ساتھ متوازن تعلقات کا خواہاں ہے اور اس متوازن خارجہ پالیسی میں یورپی براعظم ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ اور اس براعظم کے ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے اور ہرگز مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی ہے اور اب ایرانی عوام کے حقوق کو نظر انداز کرنے کے بغیر اس مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔ امید ہے کہ اس بار امریکی فریق جوہری معاہدے کے آخری نقطہ تک پہنچنے کیلیے ایک حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے گا۔

Read 396 times