شام: امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

Rate this item
(0 votes)
شام: امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام میں امریکی دہشت گرد فوج کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے ایک بار پھر حملہ ہوا ہے ۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گردوں کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ۔ امریکہ کا یہ فوجی اڈہ شام کے صوبے دیرالزور میں واقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس فوجی اڈے پر کئی راکٹ فائر کئے گئے۔ راکٹ حملوں کے بعد دھماکوں کی شدید آوازیں سنائی دیں۔

امریکہ کے فوجی اڈے میں راکٹ حملے سے ابھی تک مالی اور ممکنہ جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

23 نومبر کو بھی العمر آئل فیلڈ پر حملہ ہوا تھا۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران شمالی شام میں العمر آئل فیلڈ کے علاقے میں قائم امریکی غیر قانونی فوجی اڈہ بارہا راکٹ حملوں کی زد پر رہا ہے۔

شامی حکومت بارہا یہ واضح کر چکی ہے کہ مشرق اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوجیوں اور انکے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس دی ایف) نام سے موسوم دہشتگرد گروہ کا مقصد تیل کے ذخائر لوٹنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں اور ان کا یہ غیر قانونی سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دیرالزور ہی کے علاقے میں محنت کشوں اور مزدوروں کی حامل تین بسوں پر دہشت گردانہ حملے میں بارہ افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے تھے۔ شامی حکومت نے اس دہشتگردانہ حملے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا تھا۔

Read 274 times