سائنسی علوم کی پیداوار میں ایران کا پندرھواں نمبر

Rate this item
(0 votes)
سائنسی علوم کی  پیداوار میں ایران کا پندرھواں نمبر

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ڈپٹی ہیلتھ منسٹر فار ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی، یونس پناہی نے بتایا ہے کہ 2020  میں ٹیکنالوجی کی پیداوار میں دنیا میں ایران کی رینکنگ 67 تھی جو 2021 میں 60 اور اب 53 ہو گئی ہے۔         
 ایران کے وزیر صحت یونس پناہی نے اسٹریٹیجک ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی توسیع کے ذریعے حفظان صحت کی ضرورتیں پوری کرنے میں بہتر عالمی رینکنگ تک  پہنچنے کے پروگرام کی خبر دی اور بتایا کہ ایرانی یونیورسٹیوں کے ٹیکنالوجیکل ریسرچ کے  800  مراکز میں ملک کی حفظان صحت کی صورتحال بہتر کرنے اور اس شعبے کی ضرورت کی تکمیل کے لئے کام ہورہا ہے۔    

 ایران کے  ڈپٹی ہیلتھ منسٹر فار ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور اسٹیم سیل کے شعبوں میں ریسرچ، بیماریوں میں کمی، کینسر کا علاج، ہربل میڈیسین کی پیداوارمیں اضافہ، دواؤں کی درآمدات کی ضرورت کو کم کرنا،ملک کی آبادی کو بڑھاپے سے بچانا، منشیات کے استعمال اور خودکشی میں کمی اور سماجی مشکلات کی برطرفی  سائنسی اور تحقیقاتی  پروگراموں کی ترجیحات میں شامل ہے۔            

Read 292 times