2 ہزار کلومیٹر سے تل ابیب کے قلب تک میزائل پہنچا / "فلاخان داؤد" اور "حیتس" کی ناکامی

Rate this item
(0 votes)
2 ہزار کلومیٹر سے تل ابیب کے قلب تک میزائل پہنچا / "فلاخان داؤد" اور "حیتس" کی ناکامی

تہران - ارنا – اتوار کی صبح تل ابیب پر یمنی میزائل حملے نے خوفزدہ صہیونیوں کو پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور کر دیا

 ذرائع کے مطابق اس حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہيں اور اس سے  ایک بار پھر  غاصب صیہونی حکومت کے دفاعی نظام کی ناکامی کا ثبوت  ملا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح تل ابیب پر یمن کے میزائل حملے اور صیہونی حکومت کے دفاعی نظام کی ناکامی کی خبر دی۔

اس میزائل حملے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ یمنی میزائل بہت طاقتور اور سپرسونک تھا اور اس نے تمام دفاعی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بن گورین ہوائی اڈے کے قریب "اللد" فوجی علاقے کو نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کے اسپتال ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے مشرق میں یمنی میزائل حملے کے نتیجے میں 9 صہیونی پناہ گاہ کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صیہونی فائر فائٹرز یمنی میزائل سے لگنے والی آگ کو بجھا رہے ہیں

 
 
Read 54 times