ٹرمپ کی جنگی دلدل سے نکلنے کی کوششیں؛ ایران کے مسلسل حملے، 32 روز میں 5644 میزائل و ڈرون داغے گئے

Rate this item
(0 votes)
ٹرمپ کی جنگی دلدل سے نکلنے کی کوششیں؛ ایران کے مسلسل حملے، 32 روز میں 5644 میزائل و ڈرون داغے گئے

، ایران کی جانب سے امریکی۔صہیونی جارحیت کے جواب میں بھرپور اور مسلسل جوابی کارروائیاں جاری ہیں، اور یہ آپریشن اب 33ویں روز میں داخل ہوچکا ہے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے دلدل سے نکلنے کے لیے بے بسی اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر چین اور پاکستان نے بھی جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے پانچ نکاتی امن منصوبہ پیش کر کے ثالثی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بدھ کی صبح تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایران نے گزشتہ 32 دنوں کے دوران کم از کم 5644 میزائل اور ڈرون اسرائیل اور عرب ممالک میں دشمن کی تنصیبات کی سمت فائر کیے، جبکہ اسی مدت میں دو جنگی طیاروں کے ذریعے ایک حملہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے۔

ایرانی حکام متعدد بار واضح کرچکے ہیں کہ ان حملوں کا ہدف عرب ممالک نہیں بلکہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور امریکی مفادات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ حملے متحدہ عرب امارات میں رپورٹ ہوئے، اس کے بعد بالترتیب کویت، بحرین، قطر، سعودی عرب اور اردن کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ عمان سب سے کم نشانہ بننے والا ملک بتایا گیا۔

اسی تناظر میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے 26 مارچ کو دعوی کیا تھا کہ خطے کے ممالک کی سمت پانچ ہزار سے زائد میزائل اور ڈرون فائر کیے گئے۔

 

 

Read 35 times