سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی علاقے میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے انجن روم میں دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے اپنے روانگی کے مقام سے ہی تمام پوزیشننگ اور نیویگیشن نظام بند کر رکھے تھے اور آبنائے ہرمز کے ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے جنوبی حصے میں غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے گزرنے والے جہازوں نے اگر اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کیے تو ان کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
