غاصب صیہونی اخبار ’’ہاآرتص‘‘ نے طفل کش نیتن یاہو کی پالیسیوں کے نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کے بین الاقوامی مقام میں زوال اور اس کی معیشت کو لاحق سنگین نتائج کے خطرے کی خبر دی ہے۔
اس اخبار نے آج اپنے اداریئے میں طفل کش نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے ایک نیا اور خطرناک ریکارڈ قائم کیا ہے، جو اسرائیل کی معیشت کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔
اخبار نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو اپنی موجودہ وزارتِ عظمیٰ کی مدت ایسے حالات میں ختم کر رہا ہے جب صیہونی حکومت کا بین الاقوامی مقام اپنی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور پہلی بار اس حکومت کی معاشی بنیادیں بھی تباہی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
واضح رہے یہ انتباہ نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں اس نے اسرائیلی بینکوں پر ممکنہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس منصوبے میں عالمی بینکاری نظام کے بجائے ڈیجیٹل کرنسیوں کے استعمال پر مبنی ایک ’’متبادل معیشت‘‘ قائم کرنے پر انحصار کیا گیا ہے۔
’’ہاآرتص‘‘ اخبار نے زور دے کر کہا کہ ایسی تجویز کا مطلب اس بینکاری اور معاشی نظام کا مفلوج ہو جانا ہے جو تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر انحصار کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں سرمایہ کار اپنا سرمایہ نکال کر لے جا سکتے ہیں۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
