ایران کی جغرافیائی پوزیشن کی اہمیت پرزور

Rate this item
(0 votes)
ایران کی جغرافیائی پوزیشن کی اہمیت پرزور

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ریلوے ٹرانسپورٹ پر انیسویں بین الاقوامی سیمینار کے نام اپنے پیغام میں، ریلوے لائن میں توسیع کو، مستقبل کی معیشت اور اقتصاد میں سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔

  انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کی پیشرفت کے لئے، ایسے بنیادی ڈھانچوں کی ضرورت ہے جو اقتصادی ترقی، قومی ذخائر کے تحفظ اور عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کی بنیاد ہوں۔

 صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ریلوے لائن، ان بنیادی ڈھانچوں میں ہے، جو پیداواری مراکز کو ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑتے ہیں،ٹرانسپورے کے اخراجات کم کرتے ہیں اور نقل وحمل کی سلامتی بڑھاتے ہیں اور پیداوار کی تقویت، تجارت کے فروغ اور ملکی معیشت کا معیار بلند کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ریلوے لائنوں کی تکمیل، اور بندرگاہوں نیز پیداواری مراکز کو پڑوسی ملکوں کےساتھ تعاون میں توسیع کے نیٹ ورک سے جوڑ کر، علاقائی ٹرانزٹ کے نظام میں ایران کی پوزیشن محکم کرکے تجارتی لین دین بڑھانے میں مدد کی جاسکتی ہے۔   

 صدرایران نے ریلوے ٹرانسپورٹ میں جدید ترین علم و دانش اور ٹیکنالوجی سے کام لئے جانے کی ضرورت پرزور دیا۔

Read 11 times