امریکہ میں مزید نظامی بحران کا خدشہ؛ شہریوں کو تیار رہنے کا انتباہ

Rate this item
(0 votes)
امریکہ میں مزید نظامی بحران کا خدشہ؛ شہریوں کو تیار رہنے کا انتباہ

امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس، جی کلائٹن نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات کے شعبے میں مزید تعطل پیدا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہریوں کو مزید تعطل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ اس کی وجہ کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے نظام کی اپ ڈیٹس ہیں۔

کلائٹن نے کہا کہ مسائل، خامیوں اور خدمات کی بندش کا سامنا ناگزیر ہے۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی صدر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے تعطل کے سلسلے کی وجہ کمپنیوں کے نظام کی اپ ڈیٹس ہیں۔

یاد رہے گزشتہ چند روز کے دوران امریکہ میں بینکاری خدمات میں بڑے پیمانے پر خلل، پروازوں کی بندش اور ایف بی آئی (FBI) اور وزارتِ زراعت کے دفاتر ہیک ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

کلائٹن نے دعویٰ کیا کہ یہ تعطل دوسرے ممالک کی جانب سے منظم حملوں کا نتیجہ نہیں ہ

Read 1 times