آمریکہ فلسطینی امور میں مداخلت بند کردے : حماس

Rate this item
(0 votes)

فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین ،عرب اور مسلم اقوام کا سب سے بڑا دشمن ہے امریکہ نےہمیشہ اسرائيل کی حمایت کی ہے امریکہ فلسطین کے امور میں مداخلت بند کردے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے جو اسرائيل کے سنگین جرائم کی پشتپناہی کررہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فلسطینی حکومت اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کار کا انتخاب فلسطینیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی امریکہ کی گھناؤنی سازش ہے اور امریکہ ہر لحاظ سے اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ فلسطینی حکومت کو اسرائيل کے ساتھ مذاکرات کے بجائے فلسطین کے قومی اتحاد کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے پل پوشانک کو اسرائیل کے فلسطین کے درمیان مذاکرات کے لئے اپنا نیا نمائندہ منتخب کیا ہے۔

Read 1869 times