نماز سے مدد لینا

Rate this item
(0 votes)
نماز سے مدد لینا

قران کریم کا ارشاد ہے کہ "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاَةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ‌ ؛ اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ مدد مانگو کہ خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے " ۔

اولیاء الھی جب مشکلات اور مصیبتوں میں گرفتار ہوتے تو مصلا بچھا کر نماز میں مشغول ہوجاتے اور نماز سے مدد لیتے ، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ حضرت (ع) نے فرمایا :«کانَ عَلىٌّ علیه السلام اِذا هالَهُ شَىْ ءٌ فَزِعَ اِلَى الصَّلاةِ ثُمَّ تَلى هذِه الْآیَةَ: وَ اسْتَعینُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاةِ» امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو جب بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش اتا تو حضرت (ع) مصلا بچھا کر نماز میں مصروف ہوجاتے ، اس کے بعد حضرت (ع) نے اس ایت کریمہ کی تلاوت فرمائی « وَ اسْتَعینُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاةِ ؛ صبر اور نماز کے ذریعہ مدد مانگو »

بوعلی سینا کہتے ہیں کہ مجھے جب بھی کوئی علمی مشکل درپیش ہوتی میں دو رکعت نماز پڑھتا تو میری مشکل حل ہوجاتی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ بقرہ ، ایت ۱۵۳

مصنف: نقوی

Read 661 times