انسان کی ہدایت و ترقی پر دشمن کا اثر

Rate this item
(0 votes)
انسان کی ہدایت و ترقی پر دشمن کا اثر

ایکنا نیوز- انسان کی خلقت سے ہی شیطان کوشش کررہاہے کہ انسان کے مختلف طریقوں سے خدا کے قرب سے دور رکھ سکے۔ اس حؤالے سے خدا نے خبردار کیا ہے کہ شیطان کھلا دشمن ہے اور تمھیں ہوشیار رہنا چاہیے۔

شطان کا اصلی مقصد انسان کو خدا کا نافرمان بنانا اور اس کو طاغوت کی طرف راغب کرنا ہے۔ انسان شیطان کی دعوت قبول کرنے یا رد کرنے میں مکمل خودمختار ہے تاہم شیطان کی بات ماننے کی صورت میں وہ یقینا پیشیمان ہوگا۔

. «وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ ... وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ إِلَّا أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنْفُسَكُمْ..: شیطان [قیامت میں] جب معاملہ [بندوں کا حساب و کتاب] ختم ہوگا [اپنے پیروکاروں کو] کہتا ہے: مجھے تمھارا اختیار نہیں تھا میں نے صرف تمھیں دعوت دی اور تم نے قبول کیا ، میری مذمت مت کرو خود کو کوسو...»(ابراهیم،۲۲).

قرآن میں شیطان کے مختلف دام کا ذکر کیا گیا ہے:

«...لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ... تم شیطان کی پیروی مت کرو، جوشیطان کی بات مانے گا  [ہلاک ہوگا] چونکہ شیطان بدی اور پست کام کا حکم دے گا»(نور،۲۱).

قرآن شیطان کی جانب سے گمراہ کرنے کو «خطوات الشيطان» کہا گیا ہے تاکہ بتا سکے: شيطان، انسان کو قدم بہ قدم نزدیک کرے گا.

«...فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: شيطان انکے اعمال کو بنا کرے پیش کرے گا آج [بھی] وہی سرپرست ہے اور انکے لیے دردناک عذاب ہے» (نحل، ۶۳).

محسن قرائتی فرماتے ہیں:

  1. شیطان کاموں کو خوبصورت بنا کر پیش کرتا ہے اور غلط کاموں کی غلط تشریح کرتا ہے. «فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطانُ أَعْمالَهُمْ»
  2. شیطان کے وسوسوں کو قبول کرنا انکے تسلط میں جانا ہے. فَزَيَّنَ‌ ... فَهُوَ وَلِيُّهُمُ‌

مومن کو غمگین و غمزدہ کرنا اور انکو خدا کی جانب جانے سے مایوس کرنا، خدا کی یاد کو کم کرنا، جھوٹے وعدے کرانا شیطان کے دھندے اور طریقہ کار ہے جس کے حؤالے سے خدا نے خبردار کیا ہے۔/

Read 841 times