جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران کرے گا: خاتم الانبیا (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان

Rate this item
(0 votes)
جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران کرے گا: خاتم الانبیا (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان

خاتم الانبیا (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ ایران نے اب تک کسی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے لیکن ہر جارحیت کے بعد، پروردگار عالم کی مدد سے، جنگ کے اختتام کا تعین ضرور کیا ہے۔

کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے زور دیکر کہا کہ امریکی صدر کے جرائم، ان کی جنگ پسندی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ صرف قتل عام اور علاقے اور دنیا میں بدامنی کی شکل میں سامنے آیا ہے جس کے خلاف دسیوں لاکھ امریکی عوام اور دنیا کے دیگر ملکوں کی قومیں سڑکوں پر نکل آئیں۔

انہوں نے امریکی صدر کی خودپسندی، آمرانہ رویے اور غلط اندازوں کو ان کے وہم زدہ دماغ، غرور اور غیرمتوازن شخصیت کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ نہ صرف امریکی عوام بلکہ دنیا کے تمام ممالک ٹرمپ کی حرکتوں کے نتیجے میں بدامنی اور مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے جنگ کے مبہم مستقبل کے خلاف امریکی عوام کے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے امریکی صدر کو ایپسٹین کیس میں پھنسا کر اپنی باتیں ان سے منوا رہی ہے تا کہ شائد اپنی قبل از وقت موت سے بچ سکے لیکن اس کا یہ خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوا ہے نہ ہوگا۔

خاتم الانبیا (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے زور دیکر کہا کہ اگر چہ ٹرمپ نے غرور اور وہم کے نتیجے میں بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا لیکن اسے بخوبی علم ہے کہ ایران کے شجاع اور باتجربہ عوام اور دلیر مسلح افواج کے مقابلے میں اسے شکست کے علاوہ کچھ ملنے والا نہیں ہے اور اسی لیے دیگر ملکوں کے سربراہوں کے ذریعے جنگ ختم کرانے کی درخواستیں بھیج رہا ہے۔

کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بارہا اعلان کیا جا چکا ہے کہ ایران کسی بھی جنگ کا آغاز نہیں کرتا لیکن دشمن کی جارحیت کے بعد، جنگ کے خاتمے اور خاتمے کے وقت کا فیصلہ ایران کرتا ہے۔

Read 25 times