آبنائے ہرمز کے آسمان پر امریکی لوکاس ڈرون تباہ

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز کے آسمان پر امریکی لوکاس ڈرون تباہ

 اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے کچھ گھنٹے قبل آبنائے ہرمز کے آسمان میں ایک اور امریکی لوکاس ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کچھ گھنٹے قبل، فضائیہ کی انٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے   ملکی ايئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے آبنائے ہرمز کے آسمان پر ایک لوکاس ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی  سپاہ  نیوی کے شعبہ رابطۂ عامہ نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا تھا کہ ایک کامیاب الیکٹرانک آپریشن میں جارح امریکی فوج کا ایک MQM-170  ڈرون کنٹرول میں لے کر صحیح و سالم زمین پر اتار لیا گیا۔

سپاہ نیوی نے بتایا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا چوتھا ڈرون ہے جو سپاہ نیوی کے ڈرون اینڈ الیکٹرانک وار کی کمان نے، آبنائے ہرمز کی حدود میں صحیح وسالم زمین پر اتارا ہے۔

Read 8 times