فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر فوجی، سیاسی اور معاشی دباؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر مسلح افواج کی دفاعی تیاریاں مزید مضبوط بنا دی گئی ہیں۔
انہوں نے ایرانی فوج کے فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کے سربراہ جنرل حاتمی کی ہدایات پر آبنائے ہرمز میں نگرانی اور کنٹرول کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
جنرل اکرمی نیا کے مطابق، موجودہ علاقائی صورتِ حال اور آبنائے ہرمز میں غیر مجاز نقل و حرکت کے باعث مسلح افواج سے رابطے کے بغیر گزرنے والے بحری جہازوں کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے خطرے سے بھی خبردار کیا۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ نئے جنگی نظاموں کی تنصیب، موجودہ دفاعی نظاموں میں بہتری اور فوجی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کے عزائم صرف جوہری پروگرام، میزائلوں اور علاقائی معاملات تک محدود نہیں تھے، تاہم ایران نے اپنی ثابت قدمی اور مؤثر اقدامات کے ذریعے ان مقاصد کو ناکام بنایا ہے۔
جنرل اکرمی نیا نے امریکہ کی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جاری دباؤ کی مہم میں فوجی، سیاسی اور معاشی محاذوں کو بیک وقت استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم ایرانی مسلح افواج اپنی دفاعی صلاحیتوں اور تیاریوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
