ایران کو امریکی کمزوریوں کا پہلے سے زیادہ اندازہ ہوگیا، نیویارک ٹائمز

Rate this item
(0 votes)
ایران کو امریکی کمزوریوں کا پہلے سے زیادہ اندازہ ہوگیا، نیویارک ٹائمز

 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کو اب اپنی صلاحیتوں اور امریکی فوجی طاقت کی محدودیتوں کا پہلے سے زیادہ اندازہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ امریکہ کے نئے انٹیلی جنس جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ امریکی طاقت کی حدود سے بھی پہلے کی نسبت زیادہ واقف ہوگیا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل امریکی مرکز برائے تزویراتی و بین الاقوامی مطالعات نے بتایا تھا کہ امریکی پیٹریاٹ PAC-3 MSE میزائل شکن نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخیرے میں 28 فروری سے اب تک 65 فیصد کمی ہوئی ہے اور ان کی تعداد تقریباً 759 رہ گئی ہے۔

اس امریکی ادارے کے مطابق، امریکہ سالانہ صرف 183 پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل تیار کرتا ہے، جبکہ ان کی فراہمی میں تقریباً ساڑھے تین سال لگتے ہیں۔

مرکز برائے تزویراتی و بین الاقوامی مطالعات کی تازہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی تھاڈ میزائل شکن نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کا ذخیرہ بھی 452 سے کم ہو کر 278 رہ گیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ تھاڈ نظام کے میزائل شکن میزائلوں کے ذخیرے کو دوبارہ مکمل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے این بی سی نے حال ہی میں امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ فضائی دفاعی میزائلوں کے ذخیرے میں تیزی سے کمی کے باعث امریکی فوج کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے مقابلے میں منتخب اہداف پر میزائل داغنے کی پالیسی اختیار کرنا پڑی ہے۔

Read 30 times