حضرت امام خمینی(رح) عالم اسلام کے رہنما

Rate this item
(0 votes)

مولوی محمد مختار مفلح

مولوی محمد مختار مفلح نے کہا کہ امام خمینی (رح) دنیا کے لئے مکمل نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات کے سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہ اس کی بڑی ذمہ داری ہے۔ مولوی مفلح نے افغان عوام کے جہاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی(رح) ملت افغانستان کے حامی تھے۔ انہوں نے امام خمینی کی راہ و روش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک شجاع، مدبر، سیاست دان اور آگاہ انسان تھے اور آپ کی بے مثال شخصیت نے آپ کو آفاقی رہنما بنادیا ہے۔

 

حجۃ الاسلام محمد محمدی گلپائیگاني

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپائیگانی نے ایران کے صوبہ مرکزی کے شہر خمین میں ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ حضرت امام خمینی (رح) اور آپ کا خاندان اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کا عظیم اثاثہ ہے۔ رھبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے خمین شہر میں چشمہ آفتاب کے عنوان سے بین الاقوامی سمینار کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان سمینار کا انعقاد، حضرت امام خمینی (رح) کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کا بہترین موقع ثابت ہوگا۔ حجۃ الاسلام المسلمین محمد محمدی گلپائیگانی نے خمین شہر کے عوام کو رھبر انقلاب اسلامی کا سلام اور پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے لئے باعث مسرت ہے کہ بانی انقلاب اسلامی کے آبائی شہر میں بین الاقوامی سیمینار چشمہ آفتاب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 

لبنانی علماء سیرت امام خمینی کے پیرو

حضرت امام خمینی(رح) عالم اسلام کے رہنما

لبنان کے اہل سنّت عالم دین نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) اس زمانے میں اسلام کا ایک ستون تھے اور صہیونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف مقابلے میں آپ کے سیاسی مواقف تاریخ اسلام میں ہمیشہ روشن رہیں گے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں صیدا شہر کی القدس مسجد کے خطیب نماز جمعہ شیخ ماہر حمود نے لبنان کے عوام اور خاصطور پر علماء کے لئے حضرت امام خمینی(رح) کے رہنما ارشادات اور میراث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے علماء کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ حضرت امام خمینی(رح) کی سیرت اور راہ پر باقی رہیں، کیونکہ اسلامی اور عرب امّہ خاص طور پر فلسطین کا مستقبل آپ کی راہ پر چل کر ہی محفوظ رہ سکتا ہے۔ شیخ ماہر حمود نے مزید کہا کہ اس زمانے میں جب بائيں بازو کے سلسلے اسلام پسندوں سے زیادہ متحرک اور اثر و رسوخ رکھتے تھے، ایران میں امام خمینی(رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کے ساتھ ہی، اسلام کی نشرو اشاعت کے کام کا آغاز ہوگیا اور بہت سے شکوک و شبھات دم توڑ گئے۔

Read 3014 times