اب فاطمہ زہرا سلام اللہ كي چند حديثيں

Rate this item
(0 votes)

بي بي دوعالم فاطمہ زہرا سلام اللہ كے حكمت آموز اور دلنشين كلام سے چند حديثيں قارئين محترم كي خدمت ميں پيش كي جارہي ہيں۔

 

اہل بيت عليہم السلام كي خصوصيت

نَحْنُ وَسيلَتُهُ في خَلْقِهِ، وَ نَحْنُ خاصَّتُهُ وَ مَحَلُّ قُدْسِهِ، وَ نَحْنُ حُجَّتُهُ في غَيْبِهِ، وَ نَحْنُ وَرَثَةُ اءنْبيائِهِ. [1[

ہم اہلبيت پيغمبر خدا اور مخلوقات كے درميان تعلق اور رابطہ كا ذريعہ ہيں۔ہم پروردگار كي جانب سے منتخب اور مقدس ہيں۔ہم ان كي حجت اور پيغمبران الٰہي كے وارث ہيں۔

 

امام علي عليہ السلام بي بي كي نگاہ ميں

قالَتْ عليها السلام: وَهُوَ الا مامُ الرَبّاني، وَالْهَيْكَلُ النُّوراني، قُطْبُ الا قْطابِ، وَسُلالَةُ الاْ طْيابِ، النّاطِقُ بِالصَّوابِ، نُقْطَةُ دائِرَةِ الا مامَةِ. [2[

وہ الٰہي اور رباني پيشوا و امام ہيں۔وہ نور روشني كي مجسم شكل ہيں۔وہ تمام موجودات اور عارفان حق كي توجہ كا مركز ہيں۔پاك افراد كي نسل سے ايك پاك انسان ہيں،حق گو اور ہادي ہيں اور امامت و رہبري كا مركز ہيں۔

 

امت كے باپ

قالَتْ عليها السلام: اءبَوا هِذِهِ الاْ مَّةِ مُحَمَّدٌ وَ عَليُّ، يُقْيمانِ اءَودَّهُمْ، وَ يُنْقِذانِ مِنَ الْعَذابِ الدّائِمِ إ نْ اءطاعُوهُما، وَ يُبيحانِهِمُ النَّعيمَ الدّائم إ نْ واقَفُوهُما. [3[

محمد ۖ اور علي اس امت كے باپ ہيں۔اگر ان كي پيروي كي جائے تو وہ نيا كے انحرافات اور آخرت كے دائمي عذاب سے نجات ديں گے اور جنت كي مختلف اور بيشمار نعمتوں سے بہرہ مند كريں گے۔

 

علي كي محبت سعادت كا سبب

قالَتْ عليها السلام: إ نَّ السَّعيدَ كُلَّ السَّعيدِ، حَقَّ السَّعيدِ مَنْ اءحَبَّ عَليّا في حَياتِهِ وَ بَعْدَ مَوْتِهِ. [4[

حقيقي سعادت مند اور مكمل سعادتمند وہي ہے جو علي سے محبت كرے يہ دنيا ميں بهي سعادتمند ہے اور آخرت ميں بهي سعادتمند ہے۔

 

پيغمبر اور بي بي فاطمہ پر صلوات و سلام كا اجر

قالَتْ عليها السلام: مَنْ سَلَّمَ عَلَيْهِ اَوْ عَلَيَّ ثَلاثَةَ اءيّامٍ اءوْجَبَ اللّهُ لَهُ الجَنَّةَ، قُلْتُ لَها: في حَياتِهِ وَ حَياتِكِ؟

قالَتْ: نعَمْ وَ بَعْدَ مَوْتِنا. [5[

جو بهي ميرے بابا رسول خدا اور مجه پر تين دن تك سلام بهيجے گا خداوند متعال جنت كو اس پر واجب كردے گا۔چاہے ہماري زندگي ميں ہميں سلام كرے يا ہماري موت كے بعد ہم پر سلام بهيجے۔

 

بہترين خواتين

قالَتْ عليه السلام: خَيْرٌ لِلِنّساءِ اءنْ لايَرَيْنَ الرِّجالَ وَلايَراهُنَّ الرِّجالُ. [6[

عورت كے لئے سب سے بہترين چيز يہ ہے كہ نہ وہ مردوں كو ديكهيں اور نہ مرد انہيں ديكهيں۔

 

فاطمي غيرت

قالَتْ عليها السلام: إ نّي قَدِاسْتَقْبَحْتُ ما يُصْنَعُ بِالنِّساءِ، إ نّهُ يُطْرَحُ عَليَ الْمَرْئَةِ الثَّوبَ فَيَصِفُها لِمَنْ رَاءي، فَلا تَحْمِليني عَلي سَريرٍ ظاهِرٍ، اُسْتُريني، سَتَرَكِ اللّهُ مِنَ النّارِ. [7[

جناب اسماء سے فرمايا: ميري نظر ميں يہ ايك بري رواج ہے كہ كسي عورت كے مرنے كے بعد اس كے جسم پر ايك كپڑا ڈال كر اس كي تشييع كي جائے۔ مجهے كسي ايسے تخت وغيرہ پر نہ لے جايا جائے جو ميرے جنازے كو چهپانے والا نہ ہو بلكہ ميري تشييع جنازہ مكمل پردے كے ساته ہوني چاہيے۔خدا وند عالم آپ كو جہنم كي آگ سے محفوظ ركهے۔

 

پردہ

قالَتْ عليها السلام:.... إ نْ لَمْ يَكُنْ يَراني فَإ نّي اءراهُ، وَ هُوَ يَشُمُّ الريح [8[

پيغمبر اكرمۖ ايك دن ايك نابينا شخص كے ساته جناب زہرا سلام اللہ كے گهر تشريف لائے تو آپ نے خود كو اس شخص سے پردے ميں ركها۔رسول اللہ نے فرمايا :بيٹي ي تو نابينا ہے۔

آپ نے جواباً عرض كيا:وہ نابينا ہے مجهے نہيں ديكه سكتا ليكن ميں تو اسے ديكه سكتي ہوں نيز وہ ميري بو سونگه سكتا ہے۔

 

دنيا كي تين اہم چيزيں

قالَتْ عليها السلام: حُبِّبَ إ لَيَّ مِنْ دُنْياكُمْ ثَلاثٌ: تِلاوَةُ كِتابِ اللّهِ، وَالنَّظَرُ في وَجْهِ رَسُولِ اللّهِ، وَالاْ نْفاقُ في سَبيلِ اللّهِ.[9[

مجهے تمہاري دنيا كي تين چيزوں سے كافي رغبت ہے: تلاوت قرآن،رسول خدا كے چہرے كي طرف ديكهنا،اور اللہ كي راہ ميں انفاق كرنا۔

 

ماں

قالَتْ عليها السلام: الْزَمْ رِجْلَها، فَإ نَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ اءقْدامِها، و الْزَمْ رِجْلَها فَثَمَّ الْجَنَّةَ. [10[

ہميشہ ماں كي خدمت كرو چونكہ جنت اس كے قدموں تلے ہے اور اس خدمت كا اجر جنت كي نعمتيں ہيں۔

 

جمعہ كے دن وقت غروب دعا

قالَتْ عليها السلام: اصْعَدْ عَلَي السَّطْحِ، فَإ نْ رَأ يْتَ نِصْفَ عَيْنِ الشَّمْسِ قَدْ تَدَلّي لِلْغُرُوبِ فَأ عْلِمْني حَتّي أ دْعُو. [11[

جمعہ كے دن وقت غروب اپنے غلام سے فرماتيں:چهت پر جاو جب نصف سورج ڈوب جائے تو مجهے باخبر كرو تا كہ دعا كروں۔

 

پہلے پڑوسي

قالَتْ عليها السلام: الْجارُ ثُمَّ الدّارُ [12[

امام حسن عليہ السلام نے جب ماں كو دوسروں كے لئے دعا كرتے سنا تو پوچها آپ ايسا كيوں كرتي ہيں؟ آپ نے فرمايا: پہلے پڑوسي پهر گهر۔!

 

ميرے لئے قرآن پڑهيں

قالَتْ عليها السلام: فَاءكْثِرْ مِنْ تِلاوَةِ الْقُرآنِ، وَالدُّعاءِ، فَإ نَّها ساعَةٌ يَحْتاجُ الْمَيِّتُ فيها إ لي اءُنْسِ الاْ حْياءِ[13[

امام علي عليہ السلام سے وصيت كرتے ہوئے فرمايا:جب مجهے دفن كرليں تو ميرے لئے قرآن كي زيادہ سے زيادہ تلاوت كيجيے گا۔اور ميرے لئے دعا كيجيے گا كيونكہ اس وقت مرنے والے كو زندوں كي زيادہ ضرورت ہوتي ہے۔

 

شوہر كا احترام

قالَتْ عليها السلام: يا اءبَا الحَسَن، إ نّي لا سْتَحي مِنْ إ لهي اءنْ اءكَلِّفَ نَفْسَكَ مالاتَقْدِرُ عَلَيْهِ. [14[

اپنے شوہر نامدار امام علي عليہ السلام سے مخاطب ہو كر فرمايا: اے ابوالحسن! مجهے اپنے سے شرم محسوس ہوتي ہے كہ آپ سے كسي ايسي چيز كا مطالبہ كروں جس مہيا كرنے پر آپ قادر نہ ہوں۔

 

[1] - شرح نهج البلاغه ابن ابي الحديد: ج 16، ص 211.

[2] - رياحين الشّريعة: ج 1، ص 93.

[3] - تفسير الامام العسكري عليه السلام: ص 330، ح 191، بحارالا نوار: ج 23، ص 259، ح 8.

[4] - شرح نهج البلاغه ابن ابي الحديد: ج 2، ص 449 مجمع الزّوائد: ج 9، ص 132.

[5] - بحارالا نوار: ج 43، ص 185، ح 17.

[6] - بحارالا نوار: ج 43، ص 54، ح 48.

[7] - تهذيب الا حكام: ج 1، ص 429، كشف الغمّه: ج 2، ص 67، بحار:ج 43، ص 189، ح 19.

[8] - بحارالا نوار: ج 43، ص 91، ح 16، إ حقاق الحقّ: ج 10، ص 258.

[9] - بحارالا نوار: ج 43، ص 192، ح 20، اءعيان الشّيعة: ج 1، ص 321.

[10] - مستدرك الوسائل: ج 7، ص 336، ح 2، بحارالا نوار: ج 93، ص 294، ح 25.

[11] - تفسير التّبيان: ج 9، ص 37، س 16.

[12] - مجمع الزّوائد: ج 8، ص 108، مسند فاطمه: ص 33 و 52.

[13] - اءمالي شيخ طوسي: ج 2، ص 228.

[14] - مدينة المعاجز: ج 3، ص 430.

Read 2994 times