پیغمبراکرم(ص) کی بیٹیوں کو ہدیہ دینےمیں پہل کرنےکی نصیحت

Rate this item
(0 votes)
پیغمبراکرم(ص) کی بیٹیوں کو ہدیہ دینےمیں پہل کرنےکی نصیحت

ختمی مرتبت، رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: جو شخص بھی بازارجاکرکوئی تحفہ خریدے اوراسے اپنے گھروالوں کےلیے لےکرجائے تو وہ ضرورتمندوں کی جانب صدقہ اٹھا کرلےجانے والے شخص کی طرح ہےاورتحفہ دیتے وقت بیٹیوں کو بیٹوں پرترجیح دینی چاہیے۔ کیونکہ جو شخص بھی اپنی بیٹی کو خوش کرے اس کی مثال ایسےہی ہےکہ جیسےاس نےحضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے ایک غلام کو آزاد کیا ہو۔اسی طرح رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: ہدیہ اورتحفہ دیتے وقت اپنی اولاد میں مساوات پرعمل کرواوراگرکسی کو زیادہ تحفہ اورہدیہ دینا چاہتےہو تو بیٹیوں کوزیادہ دو۔ (۱)

ماخذ:

آیت اللہ جوادی آملی کی کتاب مفاتیح الحیات سےاقتباس

۱۔ شیخ طوسی، الخلاف، ج۳، ص ۵۶۴

 

Read 2355 times