آیت اللہ فاطمی نیا: محبت الہی،ہم انسانوں کا عظیم ترین سرمایہ ہے

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ فاطمی نیا: محبت الہی،ہم انسانوں کا عظیم ترین سرمایہ ہے

رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کے استادآیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا نےجامع مسجد ازگل میں اپنے خطاب کے دوران ائمہ معصومین علیہم السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ تم میں سے کوئی بھی یہ ہرگزنہ کہے کہ پروردگارا میں امتحان سے تیری پناہ لیتا ہوں۔؂

انہوں نے فتنہ کو امتحان کے معنی میں قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ انسان ہمیشہ امتحان دینے کی حالت میں ہے؛لیکن جو بھی اللہ کی پناہ لینا چاہےتو اسےان فتنوں اورامتحانوں سےاللہ کی پناہ مانگنی چاہیے کہ جو اس کی گمراہی کا سبب بنتے ہیں۔

آیت اللہ فاطمی نیا نےمزید کہا ہےکہ ہم میں سے ہرایک کسی نہ کسی طرح امتحان دے رہا ہے کوئی اولاد کے ذریعے کوئی اموال کے ذریعے اورکوئی ان دونوں کے ذریعے امتحان دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہےکہ ہم اولاد، اموال ، بھوک، فقراوربعض دیگرامور کے ذریعے تمہارا امتحان لیں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا اس وجہ سے امتحان لیتا ہے کہ واضح ہوجائے کہ کون اس کے حکم پرراضی اورکون ناراض ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نےمزید کہا ہےکہ بعض افراد اپنی اولاد اوراموال کی وجہ سے خاتمہ بالخیر نہیں ہوپاتے ہیں۔ بنابریں ہمیشہ اللہ سے دعا مانگنی چاہیے کہ وہ آپ کو امتحانات میں کامیابی عطا فرمائے۔

 

Read 2776 times