مولوی فائق رستمی: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو پائیدار بنانے کے لیے حج بہترین فرصت ہے

Rate this item
(0 votes)
مولوی فائق رستمی: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو پائیدار بنانے کے لیے حج بہترین فرصت ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: صوبہ کردستان میں صنعت اور ثقافت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے راہ ہموار ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے مزید کہا: مشکلات اور دشمن کی ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود حکومت لوگوں کی معیشت میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا: خوش آئند امر یہ ہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران آئندہ چند دنوں میں صوبہ کردستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ امید ہے کہ ان کا یہ دورہ اس خطے کے عوام کے لئے بابرکت اور ترقی و پیشرفت کا باعث بنے گا۔

مولوی مولوی فائق رستمی نے کہا: اس سال صوبہ کردستان سے 450 افراد حج کے روحانی سفر پر روانہ ہو رہے ہیں اور یہ بہت بڑی سعادت ہے۔ خداوندعالم ہم سب کو اس بابرکت روحانی سفر پر جانے اور اس کی برکتوں سے استفادہ کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

انہوں نے آخر میں کہا: حج دنیائے اسلام کے دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کے لیے درمیان اتحاد و وحدت کے رشتے کو مضبوط کرنے کی بہترین فرصت ہے۔

Read 497 times