اسلامی تہذیب و تمدن دنیا کا سب سے بہتر تہذیب و تمدن ہے

Rate this item
(0 votes)
اسلامی تہذیب و تمدن دنیا کا سب سے بہتر تہذیب و تمدن ہے

سنندج کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی تہذیب و تمدن دنیا کا سب سے بہتر تہذیب و تمدن ہے۔ 

سینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبنیار سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ ماموستا فائق رستمی نے کہا ہے کہ اسلام احترام مواسات کا دین ہے نہ کہ قتل، جبر اور نسل پرستی کا۔ 

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ سینتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مامسوتا فائق رستمی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکے فرزند ارجمند حضرت امام جفعر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس حدیث شریف میں  « لو أن أهلَ السماءِ وأهل الأرضِ اشتَرَكُوا في دمِ مُؤْمِنٍ لأكَبَّهُم اللهُ في النَّارِ انسانیت کی کتنی زیادہ اۃمیت کا تذکرہ کیا ہے۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور ایک مومن کے قتل ہونے پر خدا عذاب نازل کرتا ہے۔ 

ماموستا فائق رستمی نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ « لو أن أهلَ السماءِ وأهل الأرضِ اشتَرَكُوا في دمِ مُؤْمِنٍ لأكَبَّهُم اللهُ في النَّارِ کا معنی یہ ہے کہ۰ اگر کافر ذمی بھی اسلامی حکومت میں زندگی گذار رہا ہے تو اگر خدا نخواستہ مقابلہ ہوجائے اور وہ تنقید کرنے لگے تو خداوند متعال اسے بھی عذاب میں مبتلا کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہی مذہب یعنی اسلام سے تعلق رکھتے ہیں ہمارا مکتب ایک ہے چونکہ اسلام عدالت کا دین ہے۔ اسلام میں مسلمان ایک دوسرے سے نزاع نہیں کرتے بلکہ برادرانہ طور پر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ ہمیں فرقوں کے مابین اختلافات کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے نزدیک آنا ہوگا۔ 

ماموستا فائق نے مزید کہا کہ اسلامی تمدن وہ تمدن ہے جس کا پوری بشریت احترام کرتی ہے۔ بعض افراد اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ اسلام سے بہتر تمدن کے حامل ہیں لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ دین مبین اسلام ان تمام تر تمدنوں میں سب سے زیادہ بہتر اور اساسی خصوصیات کا حامل تمدن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم قرآن کریم، قبلہ، محبت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، انکے اہل بیت اور اصحاب کریم کی محبت، اور انسانیت کی قدر جیسے موضوعات اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تو ہم اپنے دشمنوں پر کامیابی حاصل کرلیں گے۔

.taghribnews.

Read 415 times