مسلمان عورت کي عزّت

Rate this item
(0 votes)
مسلمان عورت کي عزّت

اسلام نے عورت کو  بہت اعلي مقام عطا کيا ہے اور آج کے جديد دور ميں مغربي خواتين کي حالت زرا ديکھ کر بخوبي اندازہ لگايا جا سکتا ہے کہ اسلام نے عورت کو کس قدر تحفظ فراہم کيا ہے - مسلمان عورتوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمارے مذہب اسلام نے جو عزت دي ہے غير مسلم معاشرے اسکا تصور بھي نہيں کرسکتے يہاں ہر حيثيت ميں عورتوں کي عزت کي جاتي ہے چاہے ماں ہو يا بيوي،بيٹي يا بہن- جب ہم مغرب ميں عورت کي بے بسي ديکھتي ہيں تو اسلام ميں اسکي حيثيت پر رشک کرتي ہيں-اسي طرح مسلم عورت کو عزت و آبرو کي حفاظت کا حق، نکاح سے گلو خلاصي کا حق اور علم حاصل کرنے کا حق ہے جس کے تحت عورت مذہبي اور عصري تعليم اسي طرح حاصل کرسکتي ہے، جس طرح مرد حاصل کرتے ہيں ، اسلام جہيز دينے کي حوصلہ افزائي نہيں کرتا پھر بھي جو لوگ ديتے ہيں وہ لڑکي کے لئے ہوتا ہے جبکہ دوسرے سماجوں ميں جہيز مردوں کا حق ہو جاتا ہے، اسلام نے عورتوں کي جسماني (فزيکلي) کمزوري کا اندازہ لگا کر انہيں خاوند اور اولاد کے علاوہ، خاندان کے دوسرے افراد کي خدمت سے مبرا رکھا ہے، يہاں تک کہ عورت پر گھر کے کام و کاج کي ذمہ داري بھي عائد نہيں ہوتي، ايسے مثالي حقوق و اختيارات کے باوجود مسلم عورتيں اگر آج پسماندگي کا شکار ہيں اور ان سے ہمدردي کے جاوبے جا اظہار کي ضرورت پيش  آ رہي ہے تو اس کي ايک وجہ تو وہي ہے جو پہلے بيان کي گئي يعني مسلم قوم کي عام غريبي، مسلم عورتوں کو با اختيار و طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ عام مسلم مردوں کي بدحالي کي فکر بھي ہونا چاہئے، ان کے بھوکے پيٹ، کمزور جسم اور تعليم سے محروم بچوں کا خيال بھي ضروري ہے کيونکہ اس سچائي سے انکار نہيں کيا جا سکتا کہ جب تک عام مسلمانوں کا حال درست نہيں ہو گا، ان کا معيار زندگي بہتر نہ بنے گا، نہ ان کي عورتوں کي حالت سدھرے گي ، نہ وہ اپنے بال بچوں کو پڑھا لکھا سکيں گي-

’ مسلمان عورتوں کو ايک بنيادي فيصلہ کرنا ہے کہ کيا ہم مغربي معاشرت اور اسکے زير اثر پروان چڑھنے والے حقوقِ نسواں کي عالمي تحريکوں کا حصہ بننا چاہتي ہيں يا اسلام کے عطا کردہ حقوق کے حصول کيلئے تحريک بپا کرنا ہے؟‘‘اس کيلئے ضروري ہوگا کہ ہم ان نظريات ،تخيلات سے اپنے دماغوں کو خالي کرليں جو ہم نے مغرب سے مستعار لے رکھے ہيں- ہميں اسلامي تصورات کو غير اسلامي تصورات ميں خلط ملط ہونے سے بچانا ہوگا- اور اپنے معاشروں اور آئندہ نسلوں کو بگاڑ سے بچانے کيلئے عورتوں اور مردوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا-

 


 

Read 322 times