ایوب سلطان مسجد – استنبول تركي

Rate this item
(0 votes)

ایوب سلطان مسجد ترکی کے شہر استنبول میں واقع ایک مسجد ہے جو شاخ زریں کے قریب قدیم شہر قسطنطنیہ کی فصیلوں کے باہر واقع ہے۔ یہ جگہ استنبول شہر کے یورپی حصے کے موجودہ ضلع ایوب میں ہے۔

یہ مسجد 1453ء میں عثمانیوں کے ہاتھوں قسطنطنیہ کی فتح کے بعد 1458ء میں تعمیر کی گئی۔

یہ مسجد عین اس جگہ تعمیر کی گئی جہاں صحابئ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ابو ایوب انصاری (ترکي : ایوب سلطان) 670ء میں محاصرۂ قسطنطنیہ کے دوران شہید ہو گئے تھے۔ ان کا مزار ترکوں کے لیے انتہائی مقدس و پُر عقیدت مقام ہے۔

ایوب سلطان مسجد کے گنبد کا اندرونی منظر

Read 5205 times