اچ شریفلی مسجد - ترکی کے شہر ادرنہ

Rate this item
(2 votes)

اچ شریفلی مسجد (ترکی زبان: Üç Şerefeli Camii، اُچ شَرِیفَلِی جَامِع) ترکی کے شہر ادرنہ میں واقع ایک قدیم مسجد ہے جو عثمانی دورمیں تعمیر کی گئی۔

مستطیل شکل کی یہ مسجد عثمانی سلطان مراد ثانی نے 1438ء سے 1448ء کے درمیان تعمیر کرائی۔ یہ مسجد شہر کے تاریخی مرکز میں واقع ہے، جہاں دیگر اہم و تاریخی مساجد سلیمیہ مسجد (سلیمیہ جامع) اور قدیم مسجد (اسکی جامع) بھی موجود ہیں۔

اس مسجد کے صحن کے چاروں اطراف ایک سائبان ہے جس پر اکیس گنبد قائم ہیں جبکہ مرکزی گنبد ایک شش پہلو ستون پر کھڑا ہے۔ اس کے علاوہ 8 چھوٹے گنبد بھی موجود ہیں۔

اس مسجد کے وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس کے ایک مینار کی تین منزلیں ہیں۔ ترکی زبان میں مینار کی منزل (بالکنی) کو "شریف" کہا جاتا ہے اور تین کو "اُچ"۔ جبکہ ترکی زبان میں جامع مسجد کو "جامع" کہا جاتا ہے۔ اس طرح اچ شریفلی جامع کا مطلب ہوا "تین منزلوں والی مسجد"۔

مسجد کا تین منزلوں والا سلجوقی دور کی مخصوص رنگین اینٹوں کا حامل ہے۔

Read 3959 times