جامع مسجد فہرج ( مسجد امام حسن (ع) ) یزد - ایران

Rate this item
(1 Vote)

 

 

 فہرج  کی جامع مسجد یا مسجد امام حسن علیہ السلام ساسانی دور کی مشہور مسجد ہے جو یزد شھر کے فہرج گاؤں میں واقع ہے۔

فہرج گاؤں جس میں یہ مسجد واقع ہے یزد سے ۲۵ کلومیٹر جنوب مشرق میں ، یزد – بافق روڈ پر واقع ہے۔

 

 

اس گاؤں کے تاریخی آثارمیں ، ایک پرانا قلعہ ، ایک پانی کا ذخیرہ ، شہداء کا مجموعہ(یادگار)  اور مسجد جامع قابل ذکر ہیں۔

مسجد جامع فہرج کی تعمیر پہلی صدی ہجری کے پہلے پچاس سال سے متعلق ہے۔ یہ مسجد اسلامی دنیا کی سب سے قدیم مسجد ہے کہ جس کا ڈھانچہ ابتداء سے لے کر آج تک ھرگز تبدیل نہیں ہوا ہے ، مسجد شبستانی قسم کی ہے جس میں کوئی ڈیوڑھی موجود نہیں ہے۔

 

مسجد کے صحن اور شبستان اور صفہ کی حالت اور جگہ کو مد نظر رکھ کر یہ اسلامی تعمیر کا نمونہ ہے جو ابتدا سے ہی مسجد کے لیے تعمیر ہوئی ہے۔ یہ مسجد آنحضرت کے دور کی مساجد کے مانند ایک سادہ ڈیزائن پر بنی ہے ، شاید یہ پہلی مسجد ہے جو ایران میں بہت مشہور ہے۔

آٹھ بڑے ستون ، چھوٹا شبستان اور تعمیر کا ڈیزائن  دیکھنے والے کو ساسانی دور کی تعمیرات کی یاد دلاتا ہے مٹی کا بنا ہوا مینار جو زیادہ لمبا نہیں ہے تیسری صدی میں مسجد سے ملحق کیا گیا ہے ، جو کہ چھت پر چڑھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ، اس  مسجد میں باقی مساجد کے مانند مختلف دروازے موجود ہیں۔

اس مسجد میں محراب ، گںبد ، کتیبہ ، ٹائل کا کام ، اور وہ تمام صنعتیں اور فن کاریاں  جوبعد والی مساجد میں استعمال ہوئی ہیں ، کا کوئی اثر موجود نہیں ہے ، اس مسجد کی سادگی اسلام کی چودہ سو سالہ صداقت کی گواہی دیتی ہے۔ نماز پڑھنے کی جگہ پر سادہ فرش انسان کی روح کو تازگی بخشتا ہے۔

اس مسجد کی اہم خصوصیات اور امتیازات میں ساسانی دروازوں کے نقش و نگار ہیں جو چونے سے اس کی مشرقی دیواروں پر بنائے گئے ہیں ، اور چونکہ اسلام کے ابتدائی دور میں پرتکلف اور شاندار دروازے لگانے کا رواج نہیں تھا تو خوش ذوق معمار نے یہ کوشش کی ہے کہ شاندار قدیم دروازوں کی سند کو آنے والی نسل کی جانب منتقل کرے۔

مسجد کا اصلی دروازہ بھی منارہ کے ساتھ ہے جو کہ زیادہ پرانا نہیں ہے ، یہ دروازہ شاید مینار بنانے کے وقت ہی بنایا گیا ہے جو شبستان کی طرف کھلتا ہے ، لیکن مینار اور اصلی دروازے کے علاوہ ، مسجد کے مغربی حصے میں دو کمرے موجود ہیں جس کی تعمیر بہت پرانی ہے ، اس کے مصالح سے یہ لگتا ہے کہ یہ کمرے بھی مسجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہی تعمیر کئے گئے ہیں۔  ان دو کمروں میں کچھ قبریں بھی موجود ہیں جن کی لوگ زیارت کرتے ہیں یہ قبریں اسلام کے ابتدائی دور کے سپاھیوں اور لشکروں کے کمانڈروں کی ہیں۔

          اسلامی کے سپاھی پہلی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد یزد گرد سوم کو قید کرنے کے لیے خراسان کی جانب آگے بڑھے لیکن انہوں نے ایران کے مرکزی ریگستان میں (عربی ریگستان اور ایرانی ریگستان میں فرق کی وجہ سے) اپنا راستہ کھو دیا اور مشکل  سے اپنے آپ کو فہرج گاؤں تک پہنچایا جو  یزد کے مھریز علاقہ میں واقع تھا۔

 

مسجد کو دیکھنے کا بہترین وقت :

کیونکہ یہ علاقہ ریگستانی ہے تو بہترین وقت مارچ اور اپریل یا ستمبر اور اکتوبر کا وقت ہے۔ 

 

Read 3784 times