حضرت حجر بن عدی رضوان اللہ تعالی علیہ کا مرقد

Rate this item
(0 votes)
حضرت حجر بن عدی رضوان اللہ تعالی علیہ کا مرقد

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی حضرت حجر (حا کو ضمہ اور جیم کو ساکن کے ساتھ) بن عدی الکندی کا مقبرہ شہر دمشق کے شمال مشرق میں واقع مرج عذراء شہر میں موجود ہے۔ اور یہ دمشق سے ۳۰کلومیٹر کے فاصلہ پر حمص کی طرف جانے والی سڑک کے دائیں جانب واقع ہے۔ یہ غوطہ دمشق ( دمشق کا وہ خوبصورت مقام جو باغات، میوہ جات، اور  پھولوں کی کثرت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے) کا ایک چھوٹا سا  قریہ ہے۔ اسے عذاراء بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے باشندے دشمنوں کے شرو اور مکروفریب سے محفوظ رہے۔

اس خوبصورت وادی میں بھورے رنگ کے میناروں کے ساتھ ایک بلندوبالا گنبد دیکھائی دیتا ہے جو درحقیقت حجر بن عدی اور آپ کے باعظمت ساتھیوں کی قبور ہیں، اس مقبرہ کا صحن بہت ہی خوبصورت اور وسیع ہے جس کی چاروں اطراف اور تمام دیواریں قیمتی تحائف سے مزین ہیں، اس کی زمین قیمتی اور خوبصورت قالینوں اور جائےنمازوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔

 

 
 
Read 1 times