ہفتہ وحدت تمام مسلمانوں کو مبارک ہو

Rate this item
(0 votes)
ہفتہ وحدت تمام مسلمانوں کو مبارک ہو

ہفتہ وحدت ایک بہترین موقع ہے جس میں عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت کا جائزہ لیا جاسکتاہے خاص طور پر اس دور میں جب عالم اسلام فتنہ و آشوب سے دوچار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں 12 سے 17 ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جشن عید میلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بارہ ربیع الاول کی مبارک تاریخ کی مناسبت سے ایران کے مختلف علاقوں میں سنی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ شیعہ مسلمان اور علمائے کرام ،عید میلاد النبی کے  جشن میں شریک ہیں اور نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک پر ثابت قدم رہنے کا عہد کر رہے ہیں ۔

اہل سنت راویوں اور علما  کے مطابق بارہ ربیع الاول پیغمبراسلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ ہے جبکہ شیعہ راویوں اورعلما کے مطابق پیغمبراسلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ سترہ ربیع الاول ہے اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح)نے بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کی تاریخ کو ہفتہ وحدت قراردیا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال ایران اور پوری دنیا میں ان ایام میں ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے -

واضح رہے کہ دشمنان اسلام مسلمانوں  کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں اور عالمی سامراج قومی اور مذہبی جذبات کو مشتعل اور علاقے کے ملکوں میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکا کر غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہتاہے اور دشمن شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرکے اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس لئےعالم اسلام تاریخ کے ایک اہم موڑ پر حیرت انگیز تبدیلیوں سےگزر رہا ہے اور اس حساس صورتحال میں جب اسلام اور حقانیت کے محاذ کا امریکا کی زیرسرکردگی کفرو نفاق اور سامراج  کے محاذ سے سخت مقابلہ ہے تو علمائے اسلام اور دانشوروں کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی اختلافی عمل اور کسی بھی مسلک کے مقدسات کی توہین جیسا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور آیت الله خامنہ ای (رہبر انقلاب اسلامی) نے بھی بار بار تاکید فرمائی ہے، جائز نہیں ہے۔

Read 2474 times