ماہ رمضان، روح کی طہارت کے لیےعلاج کا ایک کورس ہے

Rate this item
(1 Vote)
ماہ رمضان، روح کی طہارت کے لیےعلاج کا ایک کورس ہے

رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کےاستاد حجۃالاسلام والمسلمین قائمی اس مقدس مہینے کی مناسبت سے اپنے درس میں کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظرمیں پیٹ، زبان اوردل کا روزہ ہونا چاہیے۔ انسان کے علاج کے دوحصے ہیں ایک پرہیزکرنا اوردوسرا دوائی سے استفادہ کرنا۔ یعنی بیماری کی صورت میں ڈاکٹران دو مطالب پرعمل کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ روحانی بیماریوں کےعلاج کے لیے بھی اسی طرح عمل کرنا چاہیے یعنی روحانی بیماری کےعلاج کے لیے پہلے کچھ اعمال سے اجتناب کرنا چاہیے،غلط اورنادرست عمل روح کو خراب کردیتا ہے جس طرح کہ فاسد اورخراب غذا بدن کو خراب کردیتی ہے،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم روح اوراسے سالم رکھنے میں سستی سےکام لیتے ہیں۔

حجۃ الاسلام قائمی نےکہا ہے کہ قرآن کریم میں روح کی غذا کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، انسان کے اعمال درحقیقت روح کی غذا ہے، مثال کے طورپرکہتے ہیں کہ غیبت نہ کروکیونکہ یہ عمل اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے، یہ غذا انسان کی روح پراثراندازہوتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ انسان اپنے گناہوں کے ذریعے اپنی روح کو عذاب دیتا ہے، کلی طورپرگناہ انسان کی روح کو بیمارکردیتا ہے۔ عمل صالح روح کی غذا ہے اوراگرکوئی نماز پڑھنے اورروزہ رکھنے کا حوصلہ نہ رکھتا ہو تو اس کی روح بیمارہے اور وہ اچھی غذا کھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ سے مناجات کرنے سے لذت حاصل نہیں کرتا ہےاس کی روح بیمار ہے اوراللہ تعالیٰ نے اسے انتہائی سخت عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔ جو روح بیمارہوجاتی ہے وہ پہلے اپنے رب سے مناجات کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی ہے اورپھروہ اللہ تعالیٰ سے مناجات سے نفرت پیدا کرلیتی ہے اورپھراس کی روح مردہ ہوجاتی ہے۔

 

Read 3259 times