امريکي صدر کے بيان پر ہندوستان کي سياسي جماعتوں کا ردعمل

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان کي مختلف سياسي جماعتوں نے امريکي صدر باراک اوباما کے مداخلت پسندانہ بيان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پرشديد تنقيد کي ہے-

امريکي صدر باراک اوباما نے ہندوستان ميں غير ملکي سرمايہ کاري کے مواقع کے بارے ميں مداخلت پسندانہ بيان ديتے ہوئےکہا تھا کہ ہندوستان ميں غير ملکي سرمايہ کاري کي صورتحال بہت ہي تشويشناک ہے- انہوں نے ہندوستان سے کہا تھا کہ وہ ملک ميں اقتصادي اصلاحات کا نيا پروگرام نافذ کرے –

ہندوستان کي مارکسي کميونسٹ پارٹي کے رہنما نيلوتپال باسو نے کہا کہ امريکي چاہتے ہيں کہ ہم اپني معيشت اور منڈي ان کي مرضي کے مطابق چلائيں اور ان کي مرضي کےمطابق ہي اقتصادي اصلاحات انجام ديں –

حزب اختلاف کي جماعت بھارتيہ جنتا پارٹي نے بھي امريکي صدر کے بيانات کو مضحکہ خيز قرار ديا ہے - راجيہ سبھا ميں بي جے پي کے ممبر ترون وجے نے کہا کہ امريکا ايک ايسے وقت ہميں سرمايہ کاري اور اقتصادي اصلاحات کا درس دے رہا ہے جب وہ خود بري طرح معاشي مشکلات سے دو چار ہے –

سماج وادي پارٹي کے رہنما شاہد صديقي نے کہا کہ ہندوستان امريکا کي حمايت ميں کوئي بھي فيصلہ نہيں کرے گا- انہوں نے کہا کہ امريکي چاہتے ہيں کہ وہ اپني منڈيوں کا دائرہ ہندوستان ميں مزيد وسيع کريں

Read 1496 times