برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی شاہی خاندان کے تاج پر جڑا ہوا ہندوستانی کوہ نور ہیرا ہندوستان کو واپس نہیں کریں گے۔
ہندوستان کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے برطانیہ سے کئی بار درخواستیں کرچکا ہے، تاہم اپنے تین روزہ دورۂ ہند کے موقع پربرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے واضح کیا کہ ہندوستان کا ہیرا ہندوستان کو لوٹائے جانے کا کوئی امکان نہیں۔
کوہ نور ہیرا 105 قیراط کا ہے جسے لندن کے شاہی محل میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
یہ قیمتی پتھر ہندوستان سے برطانیہ منتقل کیا گيا تھا اوراسے 1877ء میں برطانوی ملکہ الیزابتھہ کی ماں ملکۂ وکٹوریا کے تاج کی زینت بنایا گیا تھا۔ ہندوستان نے اس قیمتی پتھر کو حاصل کرنے کے لئے کئی بار درخواستیں کیں لیکن برطانیہ نے ہندوستان کی ان درخواستوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔