کشمیرمیں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم

Rate this item
(0 votes)

کشمیرمیں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکمرپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زيرانتظام کشمير ميں مسلح حملوں کے بعد حکومت نئي دھلي نے کشمير ميں حفاظتي انتظام سخت کرنے کا حکم ديا ہے-

اس حکم کے تحت پوليس اور سيکورٹي ادارے گاڑيوں اور مسافروں کي اسنيپ چيکنگ کر رہے ہيں- کہا جارہا ہے کمشير کے گرمائي دارالحکومت سري نگر ميں حفاظتي انتظامات کي شدت سب سے زيادہ ہے-

انٹيلي جينس اطلاعات ميں کہا گيا ہے کہ شہر ميں مسلح حملوں کا امکان موجود ہے- واضح رہے کہ جمعرات کے روز نامعلوم مسلح افراد نے کشمير کے ايک اعلي پوليس افسر کي گاڑي کو اپنے حملوں کا نشانہ بنايا تھا جس ميں ايک سيکورٹي اہلکار ہلاک ہوگيا تھا

Read 1499 times